پنجاب میں سرچ آپریشن،50سے ائد افراد گرفتار

133

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ۵۰ افراد کو زیر حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران ۱۱ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ بھکر میں پولیس نے 2 اشتہاریوں سمیت 45 افراد گرفتار کیے جبکہ چینوٹ میں اسلحہ اور منشیات ملنے پر5 مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق سرچ آپریشن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے رینجرز اور پولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر7 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،قاسم آباد میں ڈور ٹو ڈور تلاشی لی گئی ،یہاں سے3مشتبہ افغانی باشندوں کو اسلحہ اور لاکھوں مالیت کی افغانی کرنسی سمیت حراست میں لیا گیا، برٹش ہوم،پیرودہائی کے علاقے سے 4افراد کو گرفتار کر کے کلاشنکوفیں اور رائفلیں برآمد کر لی گئیں۔