عدالت سے فیصلہ کچھ بھی آئے حکومت اخلاقی جواز کھو چکی ہے،سراج الحق

241

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالت سے فیصلہ کچھ بھی آئے عوام کی نظر میں حکومت اخلاقی جواز کھوچکی ہے، سیاست لوگوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں،جہاں مالی کرپشن ہو اس ملک میں مسلح دہشت گردی ہوتی ہے،ایسی سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو۔

اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سیاست کو کھیل سمجھا جاتا ہے سیاست لوگوں کو گمراہ کرنے کا ذریعہ نہیں۔ سیاست اصلاح کا نام ہے تخریب کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں مالی کرپشن ہو اس ملک میں مسلح دہشت گردی ہوتی ہے۔ ایسی سیاسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپشن میں ملوث نہ ہو عدالت سے فیصلہ کچھ بھی آئے عوام کی نظر میں حکومت اپنا اخلاقی جوازکھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے جرم کیا ہے اسے سزا ضرور ملنی چاہیئے،مہذب معاشروں میں عوام سوتے ہیں اور حکومت جاگتی ہے،پانامہ کیس میں اگر وزیر اعظم نہ اہل ہوتے ہیں تو ضروری نہیں وقت سے پہلے الیکشن ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں خیبر پختون خواہ کے لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے یہ عمل نفرت پھیلانے کا سبب بن سکتاہے،دوسرے صوبوں سے آنے والے مجرم نہیں پنجاب پولیس سندھ،کے پی یا بلوچستان کے لوگوں کے بجائے مجرم کیخلاف کارروائی کرے مجرم مجرم ہوتاہے چاہے کسی بھی علاقے سے ہو۔انہوں نے کہا کہ مجرم کا تعلق مدرسے،کالج یا ایوان میں ہو گرفتاری پر شاباش دیں گے، قانون کی آڑ میں لوگوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔سراج الحق نے کہا کہ کےمجرم اور غیر مجرم میں فرق ضروری ہے،ایک آدمی کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو اسے رسوانہ کیاجائے۔