اڑی واقعہ،بے گناہ پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

224

بھارت نے اڑی حملے میں پکڑے جانیوالےدو پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اڑی میں بھارت کےفوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار2پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے،انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کرکے خصوصی عدالت میں جمع کرادی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  فیصل حسن،احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کےتحت پاکستان واپس بھیجاجائےگا۔ پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کاروزارت خارجہ کی طرف سے طے کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے میں دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا۔پاکستانی دفتر خارجہ نے معاملہ بھارتی حکام سے اٹھایا تھا اورنوجوانوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔