چلی:حکام نے پانی کی فراہمی روک دی

186

چلی حکام کا کہنا ہے کہ جب تک دریا میں قدرے شفاف پانی نہیں بہتا اس وقت تک شہر کے بیشتر علاقوں تک پانی کی سپلائی بحال نہیں کی جا سکتی۔

لاطینی امریکی ملک چلی میں شدید طوفانی بارشوں اور تودے سرکنے کے سبب سانتیاگو شہر سے گزرنے والا دریائے مائیپو کا پانی اس قدر آلودہ ہو گیا ہے کہ حکام کو صاف پانی کی فراہمی روکنا پڑی ہے جس کے باعث لاکھوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جب تک دریا میں قدرے شفاف پانی نہیں بہتا اس وقت تک شہر کے بیشتر علاقوں تک پانی کی فراہمی بحال نہیں کی جا سکتی۔

مقامی انتظامیہ نے جب تک حالات معمول پر نہیں آ جاتے اس وقت تک علاقے کے ہوٹل اور ریستوران بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ رہائشوں نے بوتل کا پانی خریدنا شروع کیا ہے۔اس صورت حال کی وجہ سے پیر کے روز سکول بھی بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ہنگامی حالات سے متعلق محکمے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پہاڑ سے نیچے تیز رفتاری سے بہنے والے پانی سے متعدد سڑکوں میں شگاف پڑ گئے ہیں ۔جس کے باعث مقامی رہائشوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔