چین:طلاق یافتہ عورتوں کےلئے قبرستان کا انکشاف

233

چین کے شہر شونگ چنگ میں طلاق یافتہ عورتوں کا قبرستان دریافت ہوا ہے جہاں طلاق یافتہ عورتیں اپنا غم بھولانے کے لیے جمع ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر شونگ چنگ میں ایسا قبرستان ہےجہاں کوئی مردہ انسان دفن نہیں ہے، بلکہ وہ قبرستان ایک طلاق یافتہ خاتون کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔یہ قبرستان 2015 میں طلاق حاصل کرنے والی 30 سالہ لوئی تیجی کی جانب سے بنایا گیا، جس کی شادی 19 سال کی عمر میں ہوئی اور 21 سال کی عمر تک ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی، طلاق کے بعد انہوں نے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اس قبرستان کو آباد کیا۔

اس جدید دور میں بھی طلاق یافتہ خواتین اپنا غم بھلانے کے لیے ایک ایسے قبرستان میں جمع ہوتی ہیں،طلاق یافتہ خواتین اس قبرستان میں آکر قبر نما بنے گڑھے میں کفن نما سفید پلاسٹک کے اوپر لیٹ کر اپنی آنکھیں بند کر کے دعا کے لیے ہاتھ اٹھاتی ہیں اور اپنے من میں کچھ بولتی رہتی ہیں۔ان خواتین کے مطابق اس عمل سے انہیں اپنا غم بھلانے میں مدد ملتی ہے، اور وہ سکون محسوس کرتی ہیں۔

طلاق کے درد سے گزرنے والی خاتون کی جانب سے طلاق برداشت کرنے والی دیگر خواتین کا درد کم کرنے کے لیے بنایا گیا یہ قبرستان اب کافی مقبول ہوچکا ہے، اور یہاں کئی طلاق یافتہ خواتین آتی ہیں۔قبرستان چلانے والی لوئی تیجی کے مطابق قبرستان آنے والی خواتین اس عمل کے ذریعے موت کا تجربہ کرتی ہیں، انہیں ماضی کے غم بھلاکر آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔