سونے کی قیمتوں میں کمی

168

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

پیرکے روزعالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1256 ڈالرہوگئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرزایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار 400 روپے سے کم ہوکر 51 ہزار300 روپے پر آگئی اسی طرح 85 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 971 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 770 روپے پرمستحکم رہی۔