فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان نہیں آئے گی،جاوید میانداد

112
جاوید میانداد
جاوید میانداد

کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی۔

جاوید میانداد نے پی ایس ایل کا فائنل لاہو رمیں کروانے پراپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک نیشنل ایونٹ ہے یہ انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ ہم نہیں کھیل رہے جو لاہور میں کھیلنے سے ہماری کرکٹ بحال ہوگی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی۔ سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے عوام کو مزہ نہیں آئے گا۔ خدا نہ کرے کوئی برا واقعہ ہو گیا تو پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی جائے گی۔