اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

174

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔ سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 2 روپے96 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 80.48 روپے سے بڑھا کر 82.66 روپے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 71.29 پیسے سے بڑھا کر 74.25 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 43.25 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 60.80 فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے ایل ڈی او کی قیمت میں10 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش ہے،ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم حتمی فیصلہ کل منگل کو وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریگی، نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم مارچ سے ہو گا۔