پیرس:12.5 ارب ڈالر کے فن پاروں کی فروخت 

179

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فن پاروں کی فروخت 2015 کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہوئی ہے۔

بین الاقوامی تنظیم‘‘آرٹ پرائس ’’کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ہونے والی نیلامیوں کے دوران 12.5 ارب ڈالر مالیت کے فن پارے فروخت ہوئے جبکہ 2015  میں ان کی مالیت 16.1 ارب ڈالر رہی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیلامیوں کے دوران بہت ہی گرانقدر کام کے نرخ توقع سے کہیں کم لگائے گئے۔