پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

207

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اوگرا کی سفارشات پر  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 75 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 73،ڈیزل کی قیمت 82 ،لائٹ ڈیزل 44 اور مٹی کے تیل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہےکہ آیندہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیسےشامل نہیں کیےجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگراکی طرف سے تجویز کردہ اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔