ریموٹ کنٹرول‘‘ کیک’’ ٹرک کے سوشل میڈیا پر چرچے

229

ہانک کانگ میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والاٹرک جو ایک کھلونا بھی ہے اور کیک بھی ہے جس کاٹ کر کھایا بھی جاسکتا ہے۔

ہانگ کانگ میں پنڈورا کیک شاپ نےریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والا ایک ایسا کھلونا ٹرک تیار کیا گیا ہے جو اصل میں ایک کیک ہے اور جسے چلانے کے بعد اس کے ہر حصے کو کاٹ کر کھایا بھی جاسکتاہے۔اس ٹرک کو اب تک انٹرنیٹ پر چالیس لاکھ سے زائدلوگ دیکھ چکے ہیں اس کھلونے کی خوب دھوم مچی ہے۔کھلونے کی صورت میں یہ ریموٹ کنٹرول ٹرک دراصل ایک کیک ہے جو بچوں کی دلچسپی اور نفسیات کو دیکھ کر بنایا گیا ہے۔

سامان ڈھونے کی جگہ میں بسکٹ کا چورا بھرا گیا ہے جبکہ ٹرک کے ڈھانچے کو بنانے کے لئے کیک اسفنچ اور کریم کا نہایت مہارت سے استعمال کیا گیا ہے۔جگمگاتی لائٹس اور ہارن کے ساتھ یہ کھلونا ٹرک، حقیقت سے اس قدر قریب ہے کہ پہلی نظر میں دیکھنے والے کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ یہ کیک بھی ہے۔