پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی سٹار مینی پاکیو کے درمیان ہونے والی فائٹ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے اور دونوں باکسز اب اپریل کے بجائے مئی میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔
فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ فائٹ کو کامیاب بنانے اور اس کی بہتر طریقے سے تشہیر کیلئے کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر خان سے ساتھ مقابلہ 23 اپریل کے بجائے 19 مئی کو دبئی یا ابوظبی میں ہو گا۔واضح رہے کہ 3 بار کے عالمی چمپئن کا مقابلہ 11 مرتبہ کے چمپئن نے اس سے قبل 23 اپریل کو یو اے ای میں مدمقابل آنے کا فیصلہ کیا تھا ۔