بھارتی ریاست گجرات کے وزیرداخلہ کو نوجوان نے جوتا دے مارا

151

بھارتی ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو نوجوان نے اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے، واقعے کے فورا بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپ سنگھ کو اسمبلی کے باہر جوتا دے مارا تاہم وہ محفوظ رہے، واقعے کے فورا بعد ہی پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے وزیر داخلہ سے ریاست میں شراب فروخت کرنے والی مافیا کا مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پرادیپ سنگھ نے معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی عالمی رہنماؤں کوتقریبات میں جوتے کھانے پڑے ہیں جس میں امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش بھی شامل ہیں۔