کرفیو لگاکر شام،عراق میں بھی میچ ہوسکتا ہے،عمران خان

133

سابق قومی کپتان و پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کا  کہنا ہے کہ  سخت سیکیورٹی اور شہر بند کرا کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ احمقانہ ہے جبکہ کرفیو لگا کر تو کرکٹ میچ شام اور عراق میں بھی کرایا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کی ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہاگر عالمی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تو اس سے بڑی حماقت نہیں ہوسکتی،اگر فائنل والے دن 60ہزار پولیس والے میدان کے باہر اور 30ہزار تماشائی میدان کے اندر ہونگے تو دنیا کوپاکستان میں قیام امن کے حوالے سے کیا پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آہستہ آہستہ جنگل ختم ہورہے ہیں،پاکستان میں بے دردی کے ساتھ درخت کاٹے گئے،ٹمبر مافیا نے تقریباً 100ارب روپے کے جنگلات کاٹے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے کے پی کے میں ٹمبر مافیا سرگرم تھا،خیبرپختونخوا کی لیڈر شپ نے ٹمبر مافیا کا مقابلہ کیا،کے پی کے حکومت نے درختوں کی کٹائی روکی،خیبرپختونخوا میں 75کروڑ روپے لگاچکے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں چھانگا مانگا جتنے10 جنگلات بن چکے ہیں،پانامہ میں پھنسنے والوں کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیم والے علاقے میں درخت لگائے گئے ہیں،10 سال بعد سیم سے متاثرہ زمین کاشت کے قابل ہوجاتی ہے،پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہے جسے گلوبل وارمنگ سے خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ میرٹ پر بیوروکریسی کو اوپر لانا چاہیے،خیبرپختونخوا کی پولیس لوگوں کی حفاظت کرتی ہے،ہم نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نظام کو گاؤں کی سطح پر منتقل کیا،احتساب کمیشن وہ کام نہیں کرسکا،جو ہونا چاہیے تھا،احتساب کمیشن کو درست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ بہترین تعلیم کا نظام خیبرپختونخوا میں ہے کیا صرف فائنل کھیلنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگی؟،پی ایس ایل اگر پاکستان میں ہوتا تو اسٹیڈیم بھرے ہوتے،دبئی میں پی ایس ایل کے میچوں میں اسٹیڈیم خالی ہیں۔