الخلیل،اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے نوجوان شہید

162

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے شہید کردیا۔

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے جاری بیان میں فلسطینی نوجوان پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ سعد ممد علی قیسیہ کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے ایک یہودی آباد کار کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا تھا، فوری طبی امداد نہ ملنے کے باعث اس نے کئی گھنٹے سڑک پر تڑتڑپ کر جان دے دی۔فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت سعد محمد علی قیسیہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 24 سال بتائی جاتی ہے۔ اس کا رہائشی تعلق جنوبی الخلیل کے الظاھریہ قصبے سے تھا۔