پی ایس ایل فائنل،16 غیرملکی کھلاڑیوں کی حتمی فہرست تیار

186

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کی تینوں سہرفہرست ٹیموں نے فائنل کیلئے 16غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز نے مستقل کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے بعد 16 غیرملکی کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔غیرملکی کھلاڑیوں میں زمبابوے کے ایلٹن چگمبورا، بنگلہ دیش کے انعام الحق اور پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی اشعر زیدی بھی شامل ہیں۔

فائنل کے لیے حتمی فہرست میں شامل کیے گئے دیگر کھلاڑیوں میں پیٹر ڈیوڈ، ایمرت ریاد ریان، گریم کریمر، جیڈ ونسٹن ڈیرنبیچ، ریان نیل، وین ویک مورن نیکو، رچرڈ چیڈ، جوشوا جیمز بھی شامل ہیں۔اس فہرست میں پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی اظہراللہ کے علاوہ سین مائیکل، ولیمزکیسرک کینول کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ان تمام کھلاڑیوں کو پاکستان کا ویزا جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ سال کی چمپیئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے بھی پی ایس ایل فائنل کے لیے لاہور آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویوین رچرڈز بھی فائنل میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کھلاڑی کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ اور فاسٹ باؤلر ٹائمل ملز نے لاہور آنے سے انکار کرتے ہوئے واپس انگلینڈ چلے گئے ہیں۔دوسری جانب فائنل کے لیے سیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔