شہباز شریف اور چوہدری نثار کا پی ایس ایل فائنل کیلئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

165

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل  کیلئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے کیے گئےسیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل کے موقع پر سکیورٹی انتظامات میں تعاون اور ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر شہریوں کے معمولات میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، سکیورٹی انتظامات کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھاکہ 60ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا بیان حقائق کے منافی ہے، میگا ایونٹ کی سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جارہی ہے،میگا ایونٹ کے لئے دس ہزار کے قریب سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور لاہور جیسے شہر میں میگا ایونٹ کے انعقاد کے لئے دس ہزار اہلکار کی تعیناتی زیادہ نہیں۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔