امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ اوباما نے میری جیت سےایک ماہ قبل ٹرمپ ٹاور میں میرافون ٹیپ کیا۔ کچھ نہیں ملا، یہ مشتبہ کارروائی ہے۔ تاہم امریکی صدر نے اپنے اس دعوی کو صحیح ثابت کرنے کے لیے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں یا انھوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ کس عدالتی فیصلے کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔
Terrible! Just found out that Obama had my “wires tapped” in Trump Tower just before the victory. Nothing found. This is McCarthyism!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 4, 2017
Is it legal for a sitting President to be “wire tapping” a race for president prior to an election? Turned down by court earlier. A NEW LOW!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 4, 2017
How low has President Obama gone to tapp my phones during the very sacred election process. This is Nixon/Watergate. Bad (or sick) guy!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 4, 2017
صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ایک اچھا وکیل اس معلومات سے مقدمہ بنا سکتے ہیں کہ سابق صدر اوباما اکتوبر میں انتخاب سے قبل فون ٹیپ کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ اس قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریپبلکن سیاستدانوں کے خلاف احتجاج اور قومی راز افشا ہونے کے پیچھے سابق صدر براک اوباما کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔