تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کی دونوں فائنل ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ فائنل میچ میں شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئندہ ہے، دعا ہے سب محفوظ رہیں۔
Good luck & best wishes to both cricket teams in the PSL final. Really appreciate the public’s participation. May Allah keep everyone safe.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 5, 2017