پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب

441

پاکستان سپر لیگ کی اختتامی تقریب قذافی اسٹیڈیملاہور میں شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کی اختتامی تقریب کا آغاز پیرا ٹروپرزکے اسٹیڈیم میں اترنے کے شاندار مظاہرے سے ہوا جبکہ پیرا ٹروپرز نے پاکستان اور پی ایس ایل ممیں شریک پانچوں ٹیموں کے فلیگ تھامے ہوئے تھے۔

Closing-ceremon-y-1

پی ایس ایل کی اختتامی تقریب کی میزبانی کے فرائض عائشہ عمر اور احمد بٹ نے سرانجام دی۔

دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے شہداء کی قربانیوں اور پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کی محنت اور کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل کا ٹائٹل سانگ پیش کر کے عوام کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ علی ظفر کے بعد گلوکار فاخر نے اپنا مشہور زمانہ قومی نغمہ ‘تیرے بنا دل نا لگے’پیش کر کے شائقین کرکٹ کا لہو گرمایا۔ اس کے علاوہ ڈرم بیٹر فرہاد نے بھی اپنی پرفارمنس پیش کی جب کہ گلوکار علی عظمت نے بھی اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین کو محظوظ کیا۔

تقریب کے اختتام  پر  چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ شائقین کرکٹ نے ہماری حوصلہ افزائی کی، آج ہم نے بتا دیا ہے کہ پاکستانیوں کو کرکٹ کھیلنی ہی نہیں کھلانی بھی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت کے بغیر فائنل کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں کے بغیر فائنل کا لاہور میں انعقاد ممکن نہ تھا، میں ان کا شکرگزار ہوں۔ نجم سیٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کی انتظامیہ کی دن رات محنت پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا۔