مسلم ممالک پرسفری پابندیاں،ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیوآرڈرپردستخط کردیئے

157

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹیو آرڈر پردستخط کردیے،سفری پابندی میں 6 ممالک شامل ہیں، نئی فہرست میں عراق کا نام نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے صدارتی حکم نامے پر پیر کی صبح دستخط کیے جس کے بعد اسے منظر عام پر لایا گیا۔وائٹ ہاؤ س کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے صدارتی حکم نامے کے مطابق عراق کے شہریوں پر امریکا کا سفر کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ امریکا کے مستقل رہائشی بھی اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

وائٹ ہاؤ س کا مزید کہنا تھا کہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، یمن اور سوڈان سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی اور انہیں امریکی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی،اٹارنی جنرل جیف سیشن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سفری پابندی کی نئی فہرست میں عراق کا نام نہیں،امریکی سفری پابندی میں 6 ممالک شامل ہیں۔امریکی سفری پابندی کی فہرست میں ایران،شام،یمن،سوڈان،صومالیہ،لیبیا شامل ہیں۔ ایگزیکٹیوآرڈر کے تحت پہلے سے حاصل ویزے کارآمد ہوں گے۔