بھارت میں شادی سیزن شروع ہونے سے سونے کی درآمد میں بے حد اضافہ ہوگیا،ماہ فروری میں سونے کی درآمد میں 50 ٹن سے 80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹرنیشنل کنسلٹنسی فرم تھامس رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ فروری میں فروری 2016کے مقابلے میں بھارت میں سونے کی درآمد 80 فیصد سے 50 ٹن زیادہ رہی اور مارچ میں بھی درآمد میں اضافہ کا رجحان شادیوں کے سیزن کے آغاز کی وجہ سے برقرار ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق2016 میں بھارت میں مختلف عوامل کی وجہ سے سونے کی درآمد میں45 فیصد سے 510.4 ٹن کمی آئی تھی جو کہ 2003 کے بعد پہلی کم ترین سطح تھی اسی طرح سونے کی طلب میں بھی 21 فیصد سے 675 ٹن سے زائد کی کمی رہی ،سونے کے زیورات کی چلب میں بھی 22 فیصد سے 514 ٹن کی کمی آئی اور سونے پر سرمایہ کاری بھی17فیصد سے 161.5 ٹن کم رہی۔
بھارت کی جم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن بیورو کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2017 میں متحدہ عرب امارات کو بھارت سے سونے کے زیورات کی برآمد کم ہو کر 148.1 ملین ڈالر رہی جو کہ گذشتہ سال جنوری میں 334.08 ملین ڈالر پر تھی۔