بھارت میں بارہ ماہ کے دوران کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 86 فیصد تک کمی کی گئی۔
بھارت کی نیشنل ڈرگ پرائسنگ اتھارٹی(این پی پی اے)کی طرف سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال مارچ سے اس مارچ کے دوران کینسر کے علاج کے لئے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں مختلف اوقات میں بھارت میں کینسر کی ادویہ ساز کمپنیوں کی ادویات میں 13 فیصد سے لے کر86 فیصد تک کمی لائی گئی جس سے لاکھوں مریضوں کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ میں شوگر کے مریضوں کے لئے ادویات میں بھی خاطر خواہ کمی لائی گئی۔