منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں استحکام رہاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 107 روپے سے گھٹ کر 106 روپے کی سطح پرآگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 104.80 روپے اور قیمت فروخت 104.85 روپے پربرقراررہی تاہم 30 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 106.80 روپے سے کم ہوکر 106.50 روپے اورقیمت فروخت 107 روپے سے کم ہوکر 106.70 روپے پرآگئی۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورواوربرطانوی پاؤنڈکی قدرمیں بالترتیب 25،25 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 112.75 روپے سے گھٹ کر 112.50 روپے اورقیمت فروخت 114.25 روپے سے گھٹ کر 114 روپے ہوگئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 130.75 روپے سے کم ہوکر 130.50 روپے اورقیمت فروخت 132.25 روپے سے کم ہوکر 132 روپے ہوگئی۔