ماہرین فزیو تھراپی نے کہا ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ نماز پڑھنے سے کمر کے نچلے حصے کے درد میں کمی ہوتی ہے۔
بینگھمٹن یونیورسٹی آف نیو یارک کے محققین کی نئی تحقیق کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ نماز پڑھنے سے کمر کے نچلے حصے کے درد میں کمی ہو تی ہے۔ بینگھمٹن یونیورسٹی آف نیو یارک کے پروفیسر محمد خسوانی نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ اسلامی اصولوں کے مطابق باقاعدگی کے ساتھ نماز پڑھنے سے کمر کے نچلے حصے کے درد میں کمی واقع ہو تی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نماز بھی یوگا اور فیزیکل تھراپی کی طرح کی ورزش ہے۔