ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدرمیں اضافہ

161

انٹربینک مارکیٹ اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر بڑھ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.80 روپے سے کم ہوکر 104.78 روپے اور قیمت فروخت 104.85 روپے سے کم  ہوکر 104.83 روپے پرآگئی اسی طرح 30 پیسے کی کمی نمایاں کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 106.50 روپے سے گھٹ کر 106.20 روپے اورقیمت فروخت 106.70 روپے سے گھٹ کر 106.40 روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 112.50 روپے سے کم ہو کر 111.50 روپے اورقیمت فروخت 114 روپے سے کم  ہو کر 113 روپے آگئی اسی طرح 2 روپے کی کمی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 132 روپے سے گھٹ کر 130 روپے ہوگئی۔