گال ٹیسٹ:بنگلہ دیش نےدوسرے دن کےاختتام تک 133 رنز بنالیے

126

سومیاسرکار اور تمیم اقبال کی شاندار بلے بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لئے۔

بدھ کو گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم نے 321 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو مینڈس 166 اور ڈکویلا 14 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ میں 110 اہم رنز جوڑ کر ٹیم کا سکور 398 تک پہنچا دیا، اس موقع پر مہدی حسن نے مینڈس کو آؤٹ کر کے نہ صرف اہم پارٹنرشپ توڑی بلکہ ٹیم کو بڑی کامیابی بھی دلائی، مینڈس 194 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

432 کے سکور پر ڈکویلا 75 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند کا نشانہ بنے، کپتان رنگناہیراتھ 14، سرنگا لکمل 8 اور سنداکن 5 رنز بنا پائے، دلروون پریرا 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 494 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلہ دیش کی جانب سےمہدی حسن نے 4، مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ تسکین احمد، سباشزروئے اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں بنگلہ دیش نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنا لئے تھے اور اسے میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 361 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے ٹیم کو 188 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 57 اور مومن الحق 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سومیاسرکار 66 اور مشفق الرحیم ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، دلروون پریرا نے ایک وکٹ لی۔