مراد سعید کے ساتھ جاوید لطیف کی بدتمیزی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا،عمران خان

194

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید کے ساتھ میاں جاوید لطیف کی بدتمیزی کے واقعے کو پارٹی کی جانب سے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔

جمعہ کو تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مراد سعید سے ملاقات میں مراد سعید نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ مراد سعید نے کہا کہ پارٹی لیڈر اور اہل خانہ کے خلاف نازیبا الفاظ برداشت نہیں ۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مراد سعید کے ساتھ میاں جاوید لطیف کی بدتمیزی کے واقعے کو پارٹی کی جانب سے ہر فورم پر اٹھایا جائے گا ، پوری تحریک انصاف مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے، میاں جاوید لطیف کا سماجی بائیکاٹ کریں گے ۔