آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک فٹنس مسائل کی وجہ سے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مچل اسٹارک دائیں پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور وہ بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، ٹیم فزیو ڈیوڈ بیکلے کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک کو بنگلور ٹیسٹ کے دوران پاؤں میں تکلیف شروع ہوئی جس کے بعد ان کا اسکین کرایا گیا، بدقسمتی سے ان کے پاؤں میں اسٹریس فریکچر آیا ہے اور وہ بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے، انہیں علاج کی غرض سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔