کاروبار کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2 بالائی حد کھوتا ہوا 49100 پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا۔
جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس میں 200.69 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49392.44 پوائنٹس سے کم ہو کر 49191.75 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 143.14 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 26605.02 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 33291.31 پوائنٹس سے گھٹ کر 33167.99 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 38 ارب 14 کروڑ 71 لاکھ 41 ہزار 344 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 97 کھرب 35 ارب 28 کروڑ 43 لاکھ 90 ہزار 176 روپے سے کم ہو کر 96 کھرب 97 ارب 13 کروڑ 74 لاکھ 28 ہزار 832 رہ گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز 18 کروڑ 27 لاکھ 38 ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 9 ارب روپے تک محدود رہی جبکہ جمعرات کے روز 22 کروڑ 4 لاکھ 26 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو 13 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روزمجموعی طور پر 380 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 121 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،245میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔