سعودی عرب کا ای ویزا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

162

سعودی عرب نے عمرہ اور حج کے لئے ای ویزا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ اور حج اور عمرہ کیلئے ای ویزا سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سے منظوری کے بعد ای نمبر جاری کریں گی۔ ذرائع کے مطابق نیا نطام اپریل 2017 سے نافذ العمل ہوگا۔ سعودی قونصل خانہ ای نمبر کی بنیاد پر ویزے جاری کرے گا۔ حج اور عمرہ کے بعد وزٹ ویزا،اقامہ ویزا اور بزنس ویزا بھی مرحلہ وار ای سسٹم سے جاری ہوگا۔