پی ایس ایل فکسنگ،پی سی بی نے عرفان،شازیب کوتحقیقات کیلئے پیر کو طلب کرلیا

215

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے دوران سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے فاسٹ باؤلر محمدعرفان اور شاہ زیب حسن کو طلب کر لیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو پی ایس ایل کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی اگلے ہفتے پی سی بی کے ٹریبونل کے سامنے پیش ہوں گے اور کھلاڑیوں اسپاٹ فکسنگ میں مبیبہ طورپر بکیز سے رابطوں کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔

 پی سی بی کے ڈائرکٹر میڈیا امجد حسین نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘محمد عرفان پیر کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ شازیب حسن منگل کو پیش ہوں گے۔ امجد حسین کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کھلاڑیوں سے سوال جواب کے بعد چارج شیٹ کا فیصلہ کرگے گا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ان کے خلاف انکوائری اورثبوت کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا اور پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کرے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خالد لطیف اورشرجیل خان کے خلاف ٹریبیونل کی تفتیش اگلے ہفتے متوقع ہے۔