امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ نے شیف کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برگر بنانے کا ماہر یہ روبوٹ چند ہی منٹ میں گرما گرم لذیذ برگر منٹوں میں تیار کرلیتا ہے جو لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ اس روبوٹ میں پنجے کی طرح کا آلہ بھی نصب ہے جو برگر کے کباب کو ایک طرف سے دوسری طرف پلٹ کر فرائی کرتا ہے۔ اس میں لگے سینسر کی مدد سے روبوٹ خود جانچ لیتا ہے کہ آیا کباب صحیح طرح تیار ہوا ہے یا نہیں۔