سری لنکا کے مایہ ناز سپنر رنگناہیراتھ نے بطور لیفٹ آرم اسپنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
رنگانا ہیراتھ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیکر بطور لیفٹ آرم اسپنر زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سابق کیوی اسپنر ڈینئل ویٹوری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، ویٹوری نے 113 میچز میں 362 وکٹیں لے رکھی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق پاکستانی باؤلر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، عمران خان اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر 362 وکٹیں لے رکھی تھیں ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے 19 ویں باؤلر بن گئے ہیں۔ ہیراتھ نے اب تک 79 ٹیسٹ میچز میں 366 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن اسپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔