نیوزی لینڈ کو ایک اور دھچکا،ٹرینٹ بولٹ انجری کا شکار ہو گئے

138

نیوزی لینڈ کو روز ٹیلر کے بعد دوسرا بڑا دھچکا لگا ہے، فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ جنوبی افریقہ کے خلاف ڈونیڈن ٹیسٹ کے چوتھے روز کولہے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

کیویز ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈونیڈن ٹیسٹ کے چوتھے روز بولٹ نے کولہے میں درد کی شکایت کی، فزیو نے معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا اور اسی لئے انہوں نے چائے کے وقفے کے بعد باؤلنگ نہیں کی، وہ آج اتوار کو میچ کے پانچویں روز بھی ابتدائی 90 منٹس تک ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ٹرینٹ بولٹ نے دوسری اننگز میں 15 اوورز کرائے اور ایک وکٹ لے سکے، ٹیلر کے بعد بولٹ کی بھی اگلے ٹیسٹ میچز میں دستیابی کا فیصلہ پہلے ٹیسٹ کے ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔