مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگرمیں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک کو حریت رہنماؤں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں عام کشمیریوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کے خلاف کل پیر کو سرینگر کے علاقے لالچوک میں ایک احتجاجی دھرنے میں شرکت کرنی تھی۔ دھرنے کی کال متحدہ مزاحمتی قیادت نے دے رکھی ہے۔ یاسین ملک کو گرفتار ی کے بعد سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق پہلے ہی سرینگر میں اپنے گھروں میں نظر بند ہیں۔