پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کا مجموعی حجم 414 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف جبکہ پی پی آئی بی اور آئی پی پیز حکام کا مشترکہ اجلاس کل (پیر)کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرضے 4 کھرب 14 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے 30 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی ہے ادائیگی نہ ہونے پر آئی پی پیز نے وصولیوں کیلئے پی پی آئی بی کو نوٹس بھجوادیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی آئی بی اور آئی پی پیز حکا م کا مشترکہ اجلاس آج (سوموار) طلب کرلیا اجلاس میں گردشی قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق ٹائم فریم پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔