ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ میں سرطان سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تعداد چھاتی، رحم اور مثانے کے غدود کے سرطان سے متاثر ہونے والوں کی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ براعظم افریقہ میں سرطان کی وجہ سے ہر سال پانچ لاکھ افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے جو کہ دنیا بھر میں سرطان سے ہونے والی اموات کا چھ فیصد ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق افریقہ میں سرطان سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تعداد چھاتی، رحم اور مثانے کے غدود کے سرطان سے متاثر ہونے والوں کی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے جنیوا میں واقع صدر دفتر میں انسداد سرطان سے متعلق عہدیدار ڈاکٹر ایندری الباوی کا کہنا ہے کہ افریقہ میں سرطان کی بیماری کی وجوہات ہمیشہ واضح نہیں ہوتیں لیکن چھاتی کے سرطان کی وجہ بننے والے عوامل میں الکوحل کا استعمال، موٹاپا اور جسمانی سرگرمی کا نا ہونا ہے۔