اینڈی مرے کو انڈین ویلز کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

125

عالمی نمبر ایک اینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، سٹین واورنکا اور گیل مونفس نے اپنے اپنے میچ جیت کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبر ایک برطانیہ کے اینڈی مرے کو کینیڈا کے ویسک پوسپلز کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، ویسک کی جیت کا سکور 6-4 اور 7-6 رہا۔

اسپین کے راموس ونولاس، فرانس کے گیل مونفس، یوروگوئے کے پیبلو شاویز، سوئٹزرلینڈ کے سٹین واورنکا، سپین کے بوٹسٹا، جرمنی کے زریو، کولشرائبر، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ، امریکا کے جان ازنر اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے اپنے اپنے میچز جیت کر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔