ترکی نے ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیلئے ڈچ سفیر کو طلب کر لیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی نے ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کیلئے ڈچ سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ ڈچ پولیس نے ویک اینڈ پر ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کی تھی، جو ترک حکومت کے حق میں احتجاج جاری رکھے ہوئے تھے۔
ہالینڈ کی پولیس نے اتوار کے روز ان سینکڑوں مظاہرین کے خلاف تیز دھار پانی اور کتوں کو استعمال کیا تھا، جو ترکی کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق پولیس کی مداخلت غیر متناسب تھی اور اس غلط ردعمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔