روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کا رحجان

175

انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیرکے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید 104.85 روپے سے کم ہوکر 104.83 روپے اور قیمت فروخت 104.90 روپے سے کم ہو کر 104.88 روپے پر آگئی اسی طرح 10 پیسے کی کمی نمایاں کمی سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 106.50 روپے سے گھٹ کر 106.40 روپے اورقیمت فروخت 106.70 روپے سے گھٹ کر 106.60 روپے ہو گئی۔

 فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 113 روپے سے بڑھ کر 113.10 روپے اور قیمت فروخت 114.50روپے سے بڑھ کر 114.60 روپے پر جا پہنچی اسی طرح 25 پیسے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 129 روپے سے بڑھ کر 129.25 روپے اور قیمت فروخت 130.50 روپے سے بڑھ کر 130.75 روپے ہو گئی۔