اسپاٹ فکسنگ:شاہ زیب حسن سے پوچھ گچھ،کل دوبارہ پیش ہوں گے

133

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ساڑھے4 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد کل دوبارہ پیش ہوں گے۔

کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین شاہ زیب حسن کل دوبارہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوکر اپنا نامکمل بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ دوسرے پلیئرز کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عرفان اور شاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔