حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ حجاب کے حوالے سے نہ تو حکومت کی کوئی ایسی پالیسی ہے اور نہ ہی اس طرح کی کوئی تجویز زیرغور ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ حجاب کے بارے میں وزیرہائیر ایجوکیشن کے بیان کا حکومت پنجاب کی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی حکومت پنجاب نے حجاب کرنے والی طالبات کو خصوصی مراعات دینے کا کوئی فیصلہ کیا ہے۔