ٹرینٹ بولٹ کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی

131

نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بولٹ ابھی تک سو فیصد فٹ نہیں ہوئے اسی لئے انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، بولٹ کی دوسرے ٹیسٹ میں دستیابی کے بارے فیصلہ میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات کو ویلنگٹن میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔ بولٹ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران کولہے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔