سربیا کے نوویک جوکووچ، سپین کے رافیل نڈال سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور جاپان کے کئی نیشیکوری اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر انڈین ویلز میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوویک جوکووچ سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پورٹو کو 7-5،4-6 اور 6-1 سے ہر اکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ہسپانوی نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
جاپان کے کئی نیشیکوری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیلز مولر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سخت مقابلے کے بعد 7-6 (7-3) اور 7-6 (7-4) سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔