کوئٹہ،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان ڈرائیور سمیت اغواء

144

 

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کو ڈرائیور سمیت اغواء کرلیا تاہم ڈرائیور کو سبزل روڈ قبرستان کے قریب زدکوب کرنے کے بعد چھوڑ کر اغواء کر سیکرٹری کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن عبداﷲ جان وحدت کالونی میں اپنے گھر سے سول سیکرٹریٹ میں واقع اپنے دفتر جارہے تھے کہ گاڑی سوار مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر اپنے ڈرائیور آفتاب سمیت اغواء کرلیا تاہم ڈرائیور آفتاب کو زدکو ب کرنے کے بعد اغواء کاروں نے سبزل روڈ قبرستان کے قریب پھینکا اور فرارہوگئے ،واقعہ کے بعدفورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن بلوچستان عبداللہ جان کے اغواء پر تشویش کااظہار کیا اور انسپکٹرجنرل پولیس احسن محبوب سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور مغوی کی باحفاظت بازیابی یقینی بنانی کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ عبداللہ جان سیکرٹری اطلاعات ،تعلیم ودیگر عہدوں پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ان کے اہلخانہ کاکہناہے کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی رنجش نہیں ہے۔