مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کے روز ضلع کپواڑہ میں تین نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوان کو ضلع کے علاقے جگتیال میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔