ترک سیاستدنوں کے ملک میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے، جرمنی کی دھمکی

173

جرمنی نے ترکی کی جانب سے تازہ بیان بازی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ترک سیاستدنوں کے جرمنی میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر دفتر کے سربراہ پیٹر الٹمائر نے ترکی کی جانب سے تازہ بیان بازی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں ترک سیاستدانوں کے جرمنی میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے روز دے کر کہا کہ انقرہ حکومت جرمنی پر نازی طریقہ ہائے کار اپنانے کے الزامات لگانے سے باز رہے۔

الٹمائر کے بقول ترک حکومت ہمیشہ اپنے ملک کے عزت و وقار کی بات کرتے ہوئے اس کے خلاف ورزی برداشت نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی بھی وقار رکھتا ہے۔انہوں نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے بیان بازی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔