پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان،100 انڈیکس 233 پوائنٹس کی کمی پر بند

114

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دباؤ اور مارکیٹ کریکشن کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 233.23 پوائنٹس کی کمی سے 48305.83 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 232.34 پوائنٹس کی مندی سے 26010.11 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 86.62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 330.34 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی۔

مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 372.46 پوائنٹس کی کمی سے 20278.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 57.50 پوائنٹس کی مندی سے 16378.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس – کے ایم آئی انڈیکس 3.59 پوائنٹس کی کمی سے 22870.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 238 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔