اسلام آباد:سیکورٹی اداروں کا گر ینڈ سرچ آپر یشن،15 مشتبہ افراد گرفتار

223

نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلام آباد پولیس نے پاکستان رینجرز اور سیکورٹی اداروں نے گرینڈ سرچ آپریشن کرکے 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمو نیشن قبضہ میں لے لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق بدھ کو اسلام آباد پولیس، پاکستا ن رینجرز،حسا س اداروں کے افسران و جوانوں جس میں کمانڈو ز، لیڈی کمانڈوز،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ فراش ٹاؤن،نیلم کا لونی اور گردونواح میں سرچ آپر یشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مشتبہ افراد سے11 پسٹلز تیس بور،ایس ایم جی گن،بارہ بورگن،مارک فور رائفل،رپیٹر گن معہ ایمونیشن،میگزینیں قبضہ پولیس میں لے کر دریافت شروع کردی گئی۔ دوران سر چ آ پر یشن 120 گھر وں کی سرچنگ کی گئی،مختلف مقامات پر 200 کے قریب افراد کو موقع پر ہی سرچ کیا گیا۔